مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِيمَا يَعْطَبُ مِنَ الْهَدْيِ وَالْأَكْلِ مِنْهُ] · حديث 5404
5404 - وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ «عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَكُونُ مَعَهُ الْهَدْيُ تَطَوُّعًا فَيَعْطَبُ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ؟ قَالَ: " يَنْحَرُهَا ثُمَّ يُلَطِّخُ نَعْلَهَا بِدَمِهَا ثُمَّ يَضْرِبُ بِهِ جَنْبَهَا فَإِنْ أَكَلَ مِنْهَا وَجَبَ عَلَيْهِ قَضَاؤُهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا بِاخْتِصَارٍ عَنِ الْمَرْفُوعِ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
حضرت ابوقتادہؓ نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ سے ایسے شخص کے بارے میں در یافت کیا گیا: جس کے ساتھ نفلی قربانی ہوتی ہے ‘اور وہ اپنے مقام تک پہنچنے سے پہلے تھک جاتی ہے‘ تو نبی اکرم ﷺنے ارشادفرمایا: آدمی! سے قربان کرے گا‘ اور پھر اس کے جوتے کواس کے خون میں رنگین کر کے اس کے ذریعے اس کےپہلو پر نشان لگادے گا اگر وہ شخص خوداس کا گوشت کھالیتا ہے‘ تو اس پراس کی قضاءلا زم ہوگی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ’’مرفوع‘‘روایت کے طو پرنقل کی ہے‘ اور’’موقوف‘‘روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے ‘جو’’ مرفوع‘‘ کے مقابلے میں مختصر ہے‘ اور ان سب کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے جوخراب حافظے کا مالک ہے۔
الرَّجُلِ يَكُونُ مَعَهُ الْهَدْيُ تَطَوُّعًا فَيَعْطَبُ قَبْلَ ← أَبِي قَتَادَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › A door on what is broken from the sacrifice, and from which we eat. · Hadith 5404
