مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ] · حديث 2638
2638 - وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «لَا تَخْرُجْ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى أُعَلِّمَكَ آيَةً مِنْ سُورَةٍ لَمْ تَنْزِلْ عَلَى أَحَدٍ قَبْلِي غَيْرَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ " فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَلَغَ أُسْكُفَّةَ الْبَابِ قَالَ: " بِأَيِّ شَيْءٍ تَسْتَفْتِحُ صَلَاتَكَ وَقِرَاءَتَكَ؟ " قُلْتُ: بِبَسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَقَالَ: " هِيَ هِيَ " ثُمَّ أَخْرَجَ رِجْلَهُ الْأَخِرَيْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : : تم مسجد سے باہر نہ جانا جب تک میں تمہیں ایک سورت کی ایک آیت کی تعلیم نہیں دے دیتا جو مجھ سے دیتا جو مجھ سے پہلے حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے علاوہ اور کسی پر نازل نہیں ہوئی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر نکلنے لگے ، یہاں تک کہ آپ دروازے کی چوکھٹ پر پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اپنی تلاوت کا آغاز کس چیز کے ذریعے کرتے ہو میں نے عرض کی : بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہی ہے یہی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوسرا پاؤں بھی باہر نکال لیا " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابو المخارق ہے اور وہ اپنے حافظے کی خرابی کی وجہ سے ضعیف ہے اس کی سند میں ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
بُرَيْدَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter In the Name of God, the Compassionate, the Most Merciful] · Hadith 2638
