مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَسْتَفْتِحُ بِهِ الصَّلَاةَ] · حديث 2613
2613 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَجُلًا قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ وَدَخَلَ فِي الصَّلَاةِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ مَلْءَ السَّمَاءِ وَسَبَّحَ وَدَعَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ قَائِلُهُنَّ؟ " فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَقَدْ رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تَلْقَى بِهِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ثِقَةٌ اخْتَلَطَ، وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَطَاءٍ، وَحَمَّادٌ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ - قَالَهُ أَبُو دَاوُدَ فِيمَا رَوَاهُ أَبُو عُبَيْدٍ الْآجُرِّيُّ عَنْهُ - وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَيَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ الْعَامِرِيُّ وَأَبُوهُ ثِقَتَانِ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن ایک شخص نے نماز میں داخل ہونے کے بعد یہ پڑھا : " ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، جو آسمان کو بھر دے اس نے سبحان اللہ کے کلمات بھی اس کی مانند کہے ، اور دعا بھی کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : ان کلمات کو کہنے والا شخص کون ہے ، اس شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ اس کو لے کر ایک دوسرے کو مل رہے تھے ( یا وہ ایک دوسرے کو یہ کلمات پکڑا رہے تھے ) " ۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے وہ " ثقہ " ہے اور اختلاط کا شکار ہے اور حماد بن سلمہ نے اسے عطاء کے حوالے سے نقل کیا ہے ۔ حماد نے ان سے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے سماع کیا تھا ابو عبید آجری نے ان کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے ، اس کے بارے میں امام ابو داؤد نے یہ بات بیان کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حماد بن سلمہ کے حوالے سے یعلی بن عطاء کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے یعلی بن عطاء عامری اور اس کے والد دونوں " ثقہ " ہیں ۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter in what prayer opens] · Hadith 2613
