مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِتْقِ] ‹ باب · حديث 7294
7294 - «وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَجُلَانِ مِنْ جُهَيْنَةَ بَيْنَهُمَا غُلَامٌ فَأَعْتَقَهُ أَحَدُهُمَا، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَمَّنَهُ إِيَّاهُ، وَكَانَتْ لَهُ غُنَيْمَةٌ قَرِيبٌ مِنْ مِائَةِ شَاةٍ فَبَاعَهَا فَأَعْطَى صَاحِبَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو آدمیوں کے درمیان ایک غلام مشترکہ ملکیت تھا، ان دونوں میں سے ایک شخص نے اسے آزاد کر دیا ، وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اس کے ضمان کا پابند کیا، اس شخص کے پاس کچھ بکریاں تھیں ، جو ایک سو کے قریب تھیں ، اس نے انہیں فروخت کیا اور اپنے ساتھ کو اس کی قیمت دی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
فِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. ← كَانَتْ لَهُ غُنَيْمَةٌ قَرِيبٌ مِنْ مِائَةِ شَاةٍ فَبَاعَهَا فَأَعْطَى صَاحِبَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، ← كَانَ رَجُلَانِ مِنْ جُهَيْنَةَ بَيْنَهُمَا غُلَامٌ فَأَعْتَقَهُ أَحَدُهُمَا، فَأَتَى النَّبِيَّ فَضَمَّنَهُ إِيَّاهُ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Hadith 7294
