مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِتْقِ] ‹ [بَابُ عِتْقِ الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ] · حديث 7246
7246 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " خَيْرُ الصَّدَقَةِ الْمَنِيحَةُ تَغْدُو بِأَجْرٍ وَتَرُوحُ بِأَجْرٍ، مَنِيحَةُ النَّاقَةِ كَعَتَاقَةِ الْأَحْمَرِ، وَمَنِيحَةُ الشَّاةِ كَعَتَاقَةِ الْأَسْوَدِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ صُبَيْحَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " سب سے بہتر صدقہ ، جو عطیہ کے طور پر دیا گیا ہو، جو صبح کے وقت اجر لے کے آتا ہے ، اور شام کے وقت بھی اجر لے کے آتا ہے ، وہ اونٹنی عطیہ کے طور پر دینا ہے ، جو سرخ فام ( یعنی سفید فام) غلام آزاد کرنے کی مانند ہے ، اور بکری عطیہ کے طور پر دینا ہے ، جو سیاہ فام غلام کو آزاد کرنے کی مانند ہے"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صبیحہ ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Manumission] › [The door of the redemption of black and red] · Hadith 7246
