مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِي فَضْلِ الصَّوْمِ] · حديث 5082
5082 - وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «سَأُنْبِئُكَ بِأَبْوَابٍ مِنَ الْخَيْرِ: الصَّوْمُ جُنَّةٌ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ، وَقِيَامُ الْعَبْدِ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ ". ثُمَّ قَرَأَ: " تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ». الْآيَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ میں تمہیں بھلائی کے کچھ دروازوں کے بارے میں بتاؤں گا۔ روزہ ڈھال ہے صدقہ گناہوں کو اس طرح بجھا دیتا ہے ‘ جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے ‘ اور نصف رات کے وقت بندے کا قیام کرنا‘‘۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی : ’’ ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں‘‘ الآیہ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور شہر بن حوشب نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔
مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › [Chapter on the virtue of fasting] · Hadith 5082
