مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْفَرَائِضِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَعْطَى عَطِيَّةً ثُمَّ وَرِثَهَا] · حديث 7192
7192 - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ «أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَعْطَى أُمَّهُ حَدِيقَةً مِنْ نَخْلٍ حَيَاتَهَا، فَمَاتَتْ فَجَاءَ إِخْوَتُهُ فَقَالُوا: نَحْنُ فِيهَا شَرَعٌ سَوَاءٌ. فَأَبَى فَاخْتَصَمُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَسَّمَهُ بَيْنَهُمْ مِيرَاثًا». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے، اپنی والدہ کو ان کی زندگی میں کھجور کا ایک باغ عطیہ کے طور پر دیا ،اس خاتون کا انتقال ہو گیا، اس کے بھائی آئے اور انہوں نے کہا: ہم اس میں برابر کے حصہ دار ہوں گے، اس شخص نے انکار کیا، ان لوگوں نے اپنامقد مہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ باغ ان لوگوں کے درمیان وراثت کے طور پر تقسیم کر دیا۔ (علا ہیثمی فرماتے ہیں :)میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابو داؤد نے اس سیاق کے بغیرنقل کی ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
Hadith 7192
