مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْفَرَائِضِ] ‹ بَابُ مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ] · حديث 7156
7156 - عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ وَمَنْ تَرَكَ دُنْيَا فَعَلَى اللَّهِ وَرَسُولِهُ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَعْيَنُ الْبَصْرِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص مال چھوڑ کر جائے گا، تو وہ اس کے اہل خانہ کو ملے گا اور جو شخص قرض چھوڑ کر جائے گا، تو اس کی ذمہ داری، اللہ اور اس کے رسول پر ہوگی‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اعین بصری ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی اور انہوں نے اس کی توثیق بھی نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
أَنَسٍ،
Hadith 7156
