مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْوَصَايَا] ‹ بَابٌ فِيمَنْ تَصَرَّفَ فِي مَرَضِهِ بِأَكْثَرَ مِنَ الثُّلُثِ] · حديث 7086
7086 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ «أَنَّ رَجُلًا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، وَمَاتَ الرَّجُلُ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنے چھ غلام آزاد کر دیے، اس شخص کا ان غلاموں کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا، پھر اس شخص کا انتقال ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ان غلاموں کے درمیان قرعہ اندازی کروائی اور ان میں سے دو کو آزاد قرار دیا، اور چار کو غلام رہنے دیا۔ یہ روایت امام بزارنے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The book of wills] › Chapter about who has disposed of more than one-third in his illness] · Hadith 7086
