مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْوَصَايَا] ‹ بَابٌ وَصِيَّةُ الْعَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ] · حديث 7128
7128 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي الْعَبَّاسُ: أَيْ بُنَيَّ إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْعُوكَ وَيُقَرِّبُكَ وَيَسْتَشِيرُكَ مَعَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاحْفَظْ عَنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ: اتَّقِ لَا يُجَرِّبَنَّ عَلَيْكَ كَذِبَةً، وَلَا تُفْشِيَنَّ لَهُ سِرًّا، وَلَا تَغْتَابَنَّ عِنْدَهُ أَحَدًا. قَالَ عَامِرٌ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ أَلْفٍ، فَقَالَ: كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ عَشَرَةِ آلَافٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے میرے بیٹے ! امیر المومنین تمہیں بلایا کرتے ہیں تمہیں قریب رکھتے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے ہمراہ تم سے بھی مشورہ لیا کرتے ہیں، توتم میری تین باتیں یاد رکھنا! تم اس بات سے بچنا کہ وہ تمہاری طرف سے کسی جھوٹ کا سامنا کریں ،اور تم ان کے سامنے کوئی پوشیده چیز ظاہر نہ کرنا، اور تم ان کے سامنے کسی کی غیبت نہ کرنا۔ عامر نامی راوی کہتے ہیں: میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: ان میں سے ہر ایک بات ایک ہزار سے زیادہ بہتر ہے، تو انہوں نے فرمایا: ان میں سے ہرایک بات دس ہزارسے زیادہ بہتر ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے ،جسے امام نسائی اور دیگر حضرات ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے۔
لِي الْعَبَّاسُ: أَيْ بُنَيَّ ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The book of wills] › Chapter of the Will of Al-Abbas, may God be pleased with him] · Hadith 7128
