مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابُ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ] · حديث 4992
4992 - وَعَنْ جَابِرٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَبَا طَيْبَةَ فَوَضَعَ الْمَحَاجِمَ مَعَ غَيْبُوبَةِ الشَّمْسِ، ثُمَّ أَمَرَهُ مَعَ إِفْطَارِ الصَّائِمِ فَحَجَمَ ثُمَّ سَأَلَهُ: " كَمْ خَرَاجُكَ؟ ". قَالَ: صَاعَيْنِ. فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطیبہ کو یہ حکم دیا کہ وہ سورج غروب ہونے کے وقت پچھنے لگانے کے آلات رکھ دے پھر آپ نے اسے حکم دیا کہ وہ افطار کرنے والے کے ساتھ افطاری کر لے پھر اس نے پچھنے لگوائے پھر آپ نے اس سے دریافت کیا: تمہارا خراج کتنا ہے؟ اس نے جواب دیا: دوصاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع معاف کردیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے جال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
جَابِرٍ
Hadith 4992
