مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مُتَابَعَةِ الْإِمَامِ] · حديث 2418
2418 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَلَا تَسْبِقُوهُ إِذَا رَكَعَ وَلَا إِذَا رَفَعَ وَلَا إِذَا سَجَدَ، فَإِنْ كُنْتُمْ إِنَّمَا بِكُمْ أَنْ تُدْرِكُوا مَا سَبَقَكُمْ بِهِ فَإِنَّهُ يَسْجُدُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ فَتَدَرَكُوا ذَلِكَ ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: امام کو اس لئے مقرر کیا گیا ہے تا کہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ رکوع میں جائے تو تم بھی رکوع میں جاؤ جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ تم اس سے سبقت نہ لے جاؤ جب وہ رکوع میں جائے یا سر کو اٹھائے یا سجدے میں جائے کیونکہ اگر تم اس حالت میں ہو گے، تو تم اس تک پہنچ جاؤ گے جس میں وہ تم سے سبقت لے چکا ہو گا وہ تم سے پہلے سجدہ کرے اور تم سے پہلے سر کو اٹھائے گا، تو تم اس تک پہنچ جاؤ گے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Hadith 2418
