مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مُتَابَعَةِ الْإِمَامِ] · حديث 2406
2406 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «صَلَّى رَجُلٌ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ يَرْكَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْكَعَ وَيَرْفَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ قَالَ: " مَنْ فَعَلَ هَذَا؟ " قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحْبَبْتُ أَنْ أَعْلَمَ، تَعَلَمُ ذَلِكَ أَمْ لَا؟ قَالَ: " اتَّقُوا خِدَاجَ الصَّلَاةِ فَإِذَا رَكَعَ الْإِمَامُ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ قَالَ أَحْمَدُ: حَدِيثُهُ يُشْبِهُ حَدِيثَ أَهْلِ الصِّدْقِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: حَدِيثُهُ يَحْمِلُ بَعْضُهُ بَعْضًا، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی وہ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے رکوع میں جانے سے پہلے رکوع میں چلا جاتا تھا اور آپ کے اٹھنے سے پہلے اٹھ جا تا تھا جب نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا: ایسا کس شخص نے کیا ہے، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے، میں یہ چاہتا تھا کہ مجھے یہ پتہ چل جائے کہ آپ کو اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ نہیں چلتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نماز کے نقص سے بچ کر رہو جب امام رکوع میں جائے تو تم رکوع میں جاؤ جب وہ رکوع سے اٹھے تو تم لوگ اٹھو! یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن جابر ہے امام احمد کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث اہل صدق کی نقل کردہ حدیث سے مشابہت رکھتی ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: یہ حدیث کا ایک حصہ دوسرے کے ساتھ ملا دیتا ہے یحییٰ بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
مَنْ فَعَلَ هَذَا ← يَرْفَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ الصَّلَاةَ ← صَلَّى رَجُلٌ خَلْفَ النَّبِيِّ فَجَعَلَ يَرْكَعُ قَبْلَ أَنْ يَرْكَعَ، ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter of Following the Imam] · Hadith 2406
