مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ باب · حديث 4909
4909 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَافِيًا وَنَاعِلًا، وَيَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ». قُلْتُ: الصَّلَاةُ حَافِيًا وَنَاعِلًا رَوَاهُ النَّسَائِيُّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتا پہنے بغیر اور جوتے سمیت نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، اور سفر کے دوران روزہ رکھتے ہوئے بھی دیکھا ہے، اور نہ رکھتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جوتا پہنے بغیر یا جوتا پہن کر نماز ادا کرنے والا حصہ امام نسائی نے بھی نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام احمد کے رجال ثقہ ہیں۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › Chapter · Hadith 4909
