مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَلْيُخَفِّفْ] · حديث 2385
2385 - وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ: " إِنَّمَا عَجَّلْتُ - أَوْ أَسْرَعْتُ - لِتَفْرَغَ أُمُّ الصَّبِيِّ إِلَى صَبِيِّهَا " وَسَمِعَ صَوْتَ الصَّبِيِّ». قُلْتُ: لِأَنَسٍ فِي الصَّحِيحِ: " «إِنِّي لَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأُخَفِّفُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھاتے ہوئے قرآن کی دو مختصر سورتیں تلاوت کیں جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: میں جلدی اس لئے کی ہے تا کہ بچوں کی ماں اپنے بچے کے لئے فارغ ہو جائے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ایک بچے کے (رونے) کی آواز سنی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث "صحیح" میں مذکور ہے (جس کے الفاظ یہ ہیں:)"بعض اوقات میں کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز مختصر کر دیتا ہوں"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابو ربیع سمان ہے، اور وہ "ضعیف" ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door from the people, let him lighten] · Hadith 2385
