مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ] · حديث 2070
2070 - عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «إِذَا تَطَهَّرَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَتَبَ لَهُ كَاتِبَاهُ - أَوْ كَاتِبُهُ - بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ " قَالَ: " وَالْقَاعِدُ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَالْقَانِتِ، وَيُكْتَبُ مِنَ الْمُصَلِّينَ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَبَعْضُهَا صَحِيحٌ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " جب کو ئی شخص طہارت حاصل کر لے (یعنی وضو کر لے ) پھر وہ مسجد میں آئے اور نماز کا دھیان رکھے تو اس کے دونوں کاتب ( یعنی فرشتے یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) ا س کے لئے ہر ایک قدم کے عوض میں دس نیکیاں نوٹ کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والا شخص کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے والے کی مانند ہے ، اور اس کا شمار نمازیوں میں کیا جائے گا جب سے وہ اپنے گھر سے نکلا ہو اور اس وقت تک کیا جائے گا جب تک وہ واپس گھر نہیں چلا جاتا"۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے ،۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی بعض اسناد میں ابن لہیعہ نامی راوی ہے، اور اس کی بعض اسناد " صحیح " ہیں امام حاکم نے اس حدیث کو " صحیح " قرار دیا ہے۔
لَهُ كَاتِبَاهُ أَوْ كَاتِبُهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ ← اِذَا تَطَھَّرَ الرَّجُلُ ثُمَّ اَتَی الْمَسْجِدَ یَرْعَی الصَّلَاۃَ ← رَسُولِ اللَّهِ أَنَّهُ ← عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door to the mosques] · Hadith 2070
