مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ باب · حديث 4871
4871 - وَعَنْ سَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ عَلَى سَطْحٍ فِي رَمَضَانَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَأَتَاهُ فَقَالَ: أَلَا تَطْعَمُ يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَأَشَارَ بِيَدِهِ حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ، فَلَمَّا كَانَ فِي الثَّالِثَةِ قَالَ: ائْتِنِي بِطَعَامِكَ. فَطَعِمَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام حضرت سالم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ رمضان میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ چھت پر موجود تھے وہ نماز ادا کر رہے تھے پھر وہ ان کے پاس آئے اور ان سے بولے اے اللہ کے رسول کے خلیفہ! کیا آپ (کچھ) کھائیں گے نہیں؟ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا ایسادو مرتبہ ہوا جب تیسری مرتبہ ہوا تو انہوں نے فرمایا: تم میرے پاس اپنا کھانا لے آؤ پھر انہوں نے کھانا کھایا پھر انہوں نے دو رکعات اداکیں پھر وہ مسجد میں آئے، تو نماز کھڑی ہو چکی تھی۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › Chapter · Hadith 4871
