مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ باب · حديث 5191
5191 - وَعَنْ أَبِي الْعَلَاءِ قَالَ: «كُنَّا بِالْمِرْبَدِ فَأَتَانَا أَعْرَابِيٌّ وَمَعَهُ قِطْعَةُ أَدِيمٍ فَقَالَ: انْظُرُوا مَا فِيهَا. فَإِذَا كِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي زُهَيْرِ بْنِ أُقَيْشٍ حَيٍّ مِنْ عُكْلٍ: " إِنَّكُمْ إِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلَاةَ، وَآتَيْتُمُ الزَّكَاةَ، وَأَدَّيْتُمْ خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ، وَسَهْمَ النَّبِيِّ وَالصَّفِيِّ، فَأَنْتُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللَّهِ ". قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " شَهْرُ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ يُذْهِبْنَ وَغَرَ الصَّدْرِ». فَسَأَلْنَا عَنْهُ فَقِيلَ: هَذَا النَّمِرُ بْنُ تَوْلَبٍ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا ذِكْرِ الصَّوْمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ خَلَّادِ بْنِ قُرَّةَ بْنِ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوالعلا ءبیان کرتے ہیں: ہم لوگ مر بد میں موجود تھے ایک دیہاتی ہمارے پاس آیا اس کے پاس چمڑےکا ایک ٹکڑ اموجودتھا اس نے کہا:تم لوگ اس بات کا جائزہ لو کہ اس میں کیاتحریر ہے‘ تواس میں نبی اکرم ﷺ کا مکتوب تھا جو بنوز ہیر بن اقیش کے نام تھا جو عکل قبیلے کی ایک شاخ ہے (اس میں یہ تحریرتھا:)’’اگرتم لوگ نماز قائم کروز کوٰۃ ادا کر و جوغنیمت تمہیں حاصل ہوتی ہے اس کاخمس ادا کرو جو نبی اکرم ﷺ کا حصہ ہے‘اورمنتخب شدہ حصہ ہے (وہ ادا کرو) توتم لوگ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ امان کے تحت محفوظ رہوگے‘‘۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے یہ بات خود نبی اکرمﷺکی زبانی سنی ہے‘ تو انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم ﷺ کویہ ارشاد فرماتے ہوئےسناہے:’’صبر والے مہینے اور ہر مہینے کے تین روزے سینے کے کھوٹ ( یاوسو سے ) کورخصت کر دیتے ہیں‘‘۔ راوی بیان کرتے ہیں : ہم نے ان صاحب کے بارے میں دریافت کیا‘ تو بتا یا گیا ان کا نام نمر بن تولب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے‘ تا ہم اس میں روزے کا ذکرنہیں ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں خلاد بن قرہ بن خلاد کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے‘ اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔
أَبِي الْعَلَاءِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › Chapter · Hadith 5191
