مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ] · حديث 5179
5179 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَفْضَلُ الْغُزَاةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَادِمُهُمْ ثُمَّ الَّذِي يَأْتِيهِمْ بِالْأَخْبَارِ، وَأَخَصُّهُمْ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً الصَّائِمُ». فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْجِهَادِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ مِهْرَانَ الْحَدَّادُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابو ہریرہ ؓروایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشادفر ما یا ہے: ’’اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والوں میں سب سے زیادہ فضیلت والاشخص وہ ہے‘ جوان لوگوں کی خدمت کر تا ہو‘ پھروہ جوان لوگوں کے پاس اطلاعات لے کے آ تا ہوں (یعنی جاسوسی کرتا ہو) اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قدرومنزلت کے اعتبار سے ان سب سے زیادہ (فضیلت والاشخص) روزہ دارشخص ہے‘‘۔اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے‘ جومکمل روایت آ گے چل کر جہاد سے متعلق باب میں آئےگی اگر اللہ نےچاہا۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن مہران حداد ہے‘ اور وہ ضعیف ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › Chapter on those who fast a day in the way of God] · Hadith 5179
