مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِي فَضْلِ الصَّوْمِ] · حديث 5071
5071 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: كُلُّ الْعَمَلِ كَفَّارَةٌ إِلَّا الصَّوْمَ وَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: كُلُّ الْعَمَلِ كَفَّارَةٌ إِلَّا الصَّوْمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئےسنا ہے: ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ہرعمل کا کفارہ ہے صرف روزے کا معاملہ مختلف ہے روزہ میرے لئے ہے ‘ اور میں اس کی جزا دوں گا‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت ’’صحیح‘‘میں منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ”ہرعمل کا کفارہ ہے البتہ روزے کا معاملہ مختلف ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں ۔
اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كُلُّ الْعَمَلِ كَفَّارَةٌ إِلَّا الصَّوْمَ وَالصَّوْمُ لِي ← اَبَا الْقَاسِمِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › [Chapter on the virtue of fasting] · Hadith 5071
