مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ] · حديث 5035
5035 - وَعَنْ أَبِي عَقْرَبٍ قَالَ: «غَدَوْتُ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ ذَاتَ غَدَاةٍ فِي رَمَضَانَ فَوَجَدْتُهُ فَوْقَ بَيْتٍ جَالِسًا فَسَمِعْنَا صَوْتَهُ وَهُوَ يَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَبَلَّغَ رَسُولُهُ. فَقُلْنَا: سَمِعْنَاكَ تَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَبَلَّغَ رَسُولُهُ؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْلَةُ الْقَدْرِ فِي النِّصْفِ مِنَ السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ غَدَاتَئِذٍ صَافِيَةً لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ ". فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا فَوَجَدْتُهَا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَبُو عَقْرَبٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوعقرب بیان کرتے ہیں: میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓکے پاس رمضان کے مہینے میں ایک صبح آیاتو میں نے انہیں گھر کی چھت پر بیٹھے ہوئے پایا میں نےان کی آوازسنی وہ یہ کہہ رہےتھے اللہ نے سچ فرمایاہے‘ اوراس کےرسول نےتبلیغ کردی ہے‘توانہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر ما یا:’’شب قدر رمضان کی آخری سات راتوں کے نصف میں ہوتی ہے ‘اور اس سے اگلے دن جب سورج نکلتا ہے‘ تو وہ صاف ہوتا ہے‘ اس کی شعاع نہیں ہوتی‘‘۔میں نے اس ( سورج ) کی طرف دیکھاتو میں نے اسے اسی طرح پایا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر مایا تھا: یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ ابوعقرب نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئےمیں نےکسی کو نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
صَوْتَهُ وَهُوَ ← «غَدَوْتُ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ ذَاتَ غَدَاةٍ فِي رَمَضَانَ فَوَجَدْتُهُ فَوْقَ بَيْتٍ جَالِسًا ← أَبِي عَقْرَبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › [Chapter in the Night of Decree] · Hadith 5035
