مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ بَابٌ فِي شُهُورِ الْبَرَكَةِ وَفَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ] · حديث 4783
4783 - وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمًا وَحَضَرَ رَمَضَانَ: " أَتَاكُمْ رَمَضَانُ، شَهْرُ بَرَكَةٍ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ فِيهِ، فَيُنْزِلُ الرَّحْمَةَ وَيَحُطُّ الْخَطَايَا، وَيَسْتَجِيبُ فِيهِ الدُّعَاءَ، يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى تَنَافُسِكُمْ، وَيُبَاهِي بِكُمْ مَلَائِكَتَهُ، فَأَرُوا اللَّهَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ خَيْرًا، فَإِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ حُرِمَ فِيهِ رَحْمَةَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس دن رمضان آچکا تھا: ’’تمہارے پاس رمضان آچکا ہے، جو برکت والا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اس میں تمہیں بےنیاز کردے گا وہ رحمت کو نازل کرتا ہے، اور خطائیں مٹادیتا ہے، اور اس مہینے میں دعا کوقبول کرتا ہے اللہ تعالیٰ تمہاری رغبت کی طرف دیکھتا ہے، اور فرشتوں کے سامنے تم لوگوں کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتا ہے، توتم لوگ اللہ تعالیٰ کو اپنی ذات کے حوالے سے بھلائی دکھاؤ کیونکہ وہ شخص بدنصیب ہے، جو اس میں اللہ کی رحمت سے محروم رہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوقیس ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › Chapter on the months of blessing and the merit of the month of Ramadan] · Hadith 4783
