مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابُ تَعْجِيلِ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ] · حديث 4879
4879 - وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ صَائِمًا أَمَرَ رَجُلًا يَقُومُ عَلَى نَشَزٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَإِذَا قَالَ: قَدْ وَجَبَتِ الشَّمْسُ. أَفْطِرْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
اسی سند کے ساتھ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب روزہ رکھا ہوا ہوتا تھا، تو آپ کسی شخص کو حکم دیتے تھے وہ زمین کے بلند حصے پر چڑھ جاتا تھا وہ جب یہ کہتا تھا کہ سورج غروب ہو گیا ہے، تو آپ افطاری کر لیتے تھے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ضعیف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › [Chapter on hastening breakfast and delaying the dawn] · Hadith 4879
