مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ] · حديث 1652
1652 - وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ كَمَثَلِ نَهْرٍ عَذْبٍ جَارٍ - أَوْ غَمْرٍ - عَلَى بَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، مَا يَبْقَى عَلَيْهِ مِنْ دَرَنِهِ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " پانچ نمازوں کی مثال ، صاف پانی کی نہر کی مانند ہے ، جو کسی کے دروازے سے گزرتی ہے، اور وہ روزانہ اس میں پانچ مرتبہ غسل کرتا ہے، تو اس پر کوئی میل باقی نہیں رہ جاتا"۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبر قان ہے، اور وہ "ضعیف "ہے۔
النَّبِيِّ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 1652
