مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ] · حديث 1640
1640 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَلَا تُخْفِرُوا اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي ذِمَّتِهِ ; فَإِنَّهُ مَنْ أَخَفَرَ ذِمَّتَهُ طَلَبَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ - حَتَّى يَكُبَّهُ عَلَى وَجْهِهِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ لَهُ بَعْضُهُمْ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " جو شخص صبح کی نماز ادا کر لیتا ہے، تو وہ اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے، تو تم اللہ تعالیٰ کی پناہ کی خلاف ورزی نہ کرو، کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ کی خلاف ورزی کرے گا، اللہ تعالیٰ اس سے حساب لے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے چہرے کے بل اوندھا کر دے گا، یہ روایت امام احمد ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، بعض نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 1640
