مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ بَابُ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 4372
4372 - وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ قَالَ: جَاءَ نَاسٌ [مِنْ أَهْلِ الشَّامِ] إِلَى عُمَرَ فَقَالُوا: إِنَّا قَدْ أَصَبْنَا أَمْوَالًا خَيْلًا وَرَقِيقًا، نُحِبُّ أَنْ تَكُونَ لَنَا فِيهَا زَكَاةٌ وَطَهُورٌ، قَالَ: مَا فَعَلَهُ صَاحِبَايَ [قَبْلِي] فَأَفْعَلُهُ، وَاسْتَشَارَ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِيهِمْ عَلِيٌّ، فَقَالَ عَلِيٌّ: هُوَ حَسَنٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ جِزْيَةً رَاتِبَةً يُؤْخَذُونَ بِهَا مِنْ بَعْدِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حارثہ بن مضرب بیان کرتے ہیں : اہل شام سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے کہا: ہمیں کچھ اموال ملے ہیں، گھوڑے ہیں ،اور غلام ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں کہ اُن میں ہم پر زکوٰۃ لازم ہو، جو پاکیزگی کا باعث ہوحضرت عمررضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھ سے پہلے میرے دونوں آقاؤں نے ایسا نہیں کیا کہ میں ایسا کرتا، پھر انہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے مشورہ لیا، ان میں حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی تھے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اچھا کام ہوگا ،اگر یہ ایسا جز یہ نہ ہو، جس کو باقاعدہ مقرر کر دیا جائے، اور آپ کے بعد بھی اُسے وصول کیا جائے۔یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
مَا فَعَلَهُ صَاحِبَايَ قَبْلِي فَأَفْعَلَهُ وَاسْتَشَارَ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ وَفِيهِمْ عَلِيٌّ ← قَدْ أَصَبْنَا أَمْوَالًا خَيْلًا وَرَقِيقًا نُحِبُّ أَنْ تَكُونَ لَنَا فِيهَا زَكَاةٌ وَطَهُورٌ ← جَاءَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ إِلَى عُمَرَ، ← حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › Chapter on charity for horses and gentlemen and other things] · Hadith 4372
