مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَطْعَمَ مُسْلِمًا أَوْ سَقَاهُ] · حديث 4720
4720 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ أَطْعَمَ أَخَاهُ حَتَّى يُشْبِعَهُ وَسَقَاهُ مِنَ الْمَاءِ حَتَّى يَرْوِيَهُ بَاعَدَهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ سَبْعَ خَنَادِقَ ; مَا بَيْنَ كُلِّ خَنْدَقَيْنِ خَمْسُ مِائَةِ عَامٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ أَطْعَمَ أَخَاهُ خُبْزًا ". وَفِيهِ رَجَاءُ بْنُ أَبِي عَطَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا: ’’جوشخص اپنے بھائی کو کھلاتا ہے یہاں تک کہ اسے سیر کر دیتا ہے، اور اسے پانی پلاتا ہے یہاں تک کہ اسے سیراب کر دیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے سات خندقوں جتنا دور کر دے گا جن میں سے ہر دوخندقوں کے درمیان پانچ سوسال کی مسافت کا فیصلہ ہوگا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ’’جوشخص اپنے بھائی کو روٹی کھلائے.....‘‘۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی رجاء بن ابوعطاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › [Chapter of the one who fed or served a Muslim] · Hadith 4720
