مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِي نَفَقَةِ الرَّجُلِ عَلَى نَفْسِهِ وَأَهْلِهِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 4660
4660 - وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يَكْرِبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَا أَطْعَمْتَ نَفْسَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ، وَمَا أَطْعَمْتَ وَلَدَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ، وَمَا أَطْعَمْتَ زَوْجَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ، وَمَا أَطْعَمْتَ خَادِمَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي لِهَذِهِ الْأَحَادِيثِ وَغَيْرِهَا طُرُقٌ فِي النِّكَاحِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’جو چیز تم خود کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے، جو اپنی اولا د کوکھلا تے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے، جو تم اپنی بیوی کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے، اور جب تم اپنے خادم کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت کی دیگر احادیث مختلف طرق کے ساتھ نکاح سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔
الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يکَرِبَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › [A section on a man’s spending on himself, his family, and other things] · Hadith 4660
