مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابُ الصَّدَقَةِ الَّتِي عَلَى الْإِنْسَانِ كُلَّ يَوْمٍ] · حديث 4576
4576 - وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْإِنْسَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ عَظْمًا، أَوْ سِتَّةٌ وَثَلَاثُونَ سُلَامَى، عَلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ: " يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ ". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ: " يَرْفَعُ عَظْمًا مِنَ الطَّرِيقِ ". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ: " فَلْيَهْدِ سَبِيلًا ". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ: " فَلْيُعِنْ ضَعِيفًا ". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ: " فَلْيَدَعِ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ كُلَّهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’انسان میں تین سو ساٹھ ہڈیاں ہوتی ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تین سو تریسٹھ جوڑ ہوتے ہیں جن میں سے ہر ایک پر روزانہ صدقہ دینا لازم ہے۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جو اس کی طاقت نہ پاتا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے لوگوں نے عرض کی: جو اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ راستے سے ہڈی کو اٹھادے لوگوں نے عرض کی : جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: وہ راستے کے بارے میں لوگوں کی رہنمائی کردے لوگوں نے عرض کی: جوشخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگوں کی مدد کر دے لوگوں نے عرض کی: جوشخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگوں کو اپنے شر سے بچاکے رکھے‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ’’صحیح‘‘ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ یہ پوری روایت امام بزارنے نقل کی ہے، اور اس کے رجال’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › [The door of charity that a person is to pay every day] · Hadith 4576
