مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِي حَقِّ السَّائِلِ] · حديث 4564
4564 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ - أَوْ لَا يَمْتَنِعَنَّ أَحَدُكُمْ - مِنَ السَّائِلِ أَنْ يُعْطِيَهُ، وَإِنْ رَأَى فِي يَدَيْهِ قُلْبَتَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ أَقْرَبُ إِلَى الضَّعْفِ مِنْهُ إِلَى الصِّدْقِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’تم میں سے کسی کو، سائل کو کچھ دینے میں (کوئی بھی چیز) ہر گز رکاوٹ نہ بنے، (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے لیکن مفہوم یہی ہے) اگر چہ وہ اس کے ہاتھوں میں سونے کے بنے ہوئے کنگن دیکھ لے‘‘۔ یہ روایت امام بزارنے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی ہاشمی نوفلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: وہ ضعیف ہونے کے زیادہ قریب ہے، بہ نسبت اس کے کہ وہ سچے ہونے کے قریب ہو۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › [Chapter in the right of the liquid] · Hadith 4564
