مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ] · حديث 4528
4528 - وَعَنْ مَسْعُودِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَزَالُ الْعَبْدُ يَسْأَلُ وَهُوَ غَنِيٌّ حَتَّى يُخْلَقَ وَجْهُهُ، فَمَا يَكُونُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ وَجْهٌ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت مسعود بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’ بندہ مسلسل مانگتا رہتا ہے، حالانکہ وہ خوش حال ہوتا ہے، یہاں تک کہ اُس کا چہرہ بوسیّدہ ( یا خراب ) ہو جاتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس کا کوئی چہرہ نہیں ہوگا‘‘۔ یہ روایت امام بزارنے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
مسعود بن عمرو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › [Chapter on what came in the question] · Hadith 4528
