مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ] · حديث 2722
2722 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَسْرَقُ النَّاسِ الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ " قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ: " لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا، وَأَبْخَلُ النَّاسِ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : سب سے بڑا چور وہ ہے ، جو اپنی نماز کو چوری کرتا ہے عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! وہ اپنی نماز کو کیسے چوری کرتا ہے ، آپ نے فرمایا : وہ اس کے رکوع اور اس کے سجود کو مکمل نہیں کرتا ہے ، اور سب سے بڑا بخیل وہ ہے ، جو سلام کرنے کے حوالے سے بخیل ہو" ۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کے رجال " ثقہ " ہیں۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter of what came in kneeling and prostration] · Hadith 2722
