مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ] · حديث 2686
2686 - وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سُكَيْنٍ قَالَ: «أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَّ أَهْلَ بَيْتِهِ فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَقَرَأَ بِنَا قِرَاءَةً هَمْسًا فَقَرَأَ بِالْمُرْسِلَاتِ، وَالنَّازِعَاتِ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَنَحْوِهَا مِنَ السُّورِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ وَكِيعٌ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ.
عبدالعزیز بن ابو سکین بیان کرتے ہیں : میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے کہا آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے اپنے اہل کانہ کی امامت کرتے ہوئے ہمیں ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں انہوں نے پست آواز میں قرآت کی انہوں نے سورت مرسلات سورہ نازعات سورہ عم یتسالون اور اس جیسی دوسری سورتوں کی تلاوت کی ۔ یہ روایت ابو یعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سکین بن عبدالعزیز ہے جسے امام ابو داؤد اور امام نسائی نے ضعیف قرار دیا ہے وکیع یحییٰ بن معین ابو حاتم اور ابن حبان نے اسے " ثقہ " کہا ہے ۔
أتيت أنس بن مالك فقلت ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سُكَيْنٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter: Recitation in Noon and Afternoon] · Hadith 2686
