مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ] · حديث 2674
2674 - وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «لِكُلِّ سُورَةٍ حَظُّهَا مِنَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ» ". قَالَ: ثُمَّ لَقِيتُهُ بَعْدُ فَقُلْتُ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ بِالسُّوَرِ فَهَلْ تَعْرِفُ مَنْ حَدَّثَكَ بِهَذَا الْحَدِيثِ؟ قَالَ: إِنِّي لَأَعْرِفُهُ وَأَعْرِفُ مُنْذُ كَمْ حَدَّثَنِيهِ، حَدَّثَنِي مُنْذُ خَمْسِينَ سَنَةً. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابو العالیہ بیان کرتے ہیں : مجھے اس شخص نے یہ بات سنائی ہے ، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : " رکوع اور سجود میں سورت کا مخصوص حصہ ہوتا ہے " ۔ راوی بیان کرتے ہیں : بعد میں میری ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے کہا : حضرت عبداللہ بن عمر ایک رکعت میں مختلف سورتیں تلاوت کر لیتے تھے ؟ تو کیا آپ اس بارے میں جانتے ہیں آپ کو یہ حدیث کس نے بیان کی ہے انہوں نے فرمایا : میں انہیں جانتا ہوں اور مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ انہوں نے کتنا عرصہ پہلے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی انہوں نے پچاس سال پہلے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی ، یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں ۔
مَنْ ← أَبِي الْعَالِيَةِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on Recitation in Prayer] · Hadith 2674
