مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَسْتَفْتِحُ بِهِ الصَّلَاةَ] · حديث 2614
2614 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ وَنَحْنُ فِي الصَّفِّ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ فِي الصَّفِّ فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرَا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا. قَالَ: فَرَفَعَ الْمُسْلِمُونَ رُؤُسَهُمْ وَاسْتَنْكَرُوا الرَّجُلَ وَقَالُوا: مَنِ الَّذِي رَفَعَ صَوْتَهُ فَوْقَ صَوْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " مَنْ هَذَا الْعَالِي الصَّوْتِ؟ " فَقِيلَ: هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ: " وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ كَلَامَكَ يَصْعَدُ فِي السَّمَاءِ حَتَّى فُتِحَ بَابٌ فَدَخَلَ فِيهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن ابو اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص آیا ہم اس وقت صف میں موجو د نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کر رہے تھے ، وہ شخص صف میں شامل ہوا اور اس نے کہا : " اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے ، جو بڑائی والا ہے ، اور صبح و شام میں اللہ تعالیٰ کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں " ۔ راوی بیان کرتے ہیں : مسلمانوں نے اپنے سر اٹھا کر اس شخص کے سامنے ناگواری کا اظہار کیا مسلمانوں نے یہ کہا یہ کون شخص ہے ، جو اللہ کے رسول کی آواز سے اپنی آواز کو بلند کر رہا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب نماز مکمل کی تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ بلند آواز والا شخص کون ہے ؟ عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! وہ یہ ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم میں نے تمہارے کلام کو دیکھا کہ وہ آسمان کی طرف بلند ہوا یہاں تک کہ اس کے لیے دروازہ کھولا گیا تو اس میں داخل ہو گیا ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال " ثقہ " ہیں ۔
مَنْ هَذَا الْعَالِي الصَّوْتِ؟ فَقِيلَ: هُوَ ذَا ← مَنِ الَّذِي رَفَعَ صَوْتَهُ فَوْقَ صَوْتِ رَسُولِ اللَّهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ ← فَرَفَعَ الْمُسْلِمُونَ رُؤُسَهُمْ وَاسْتَنْكَرُوا الرَّجُلَ ← اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلا، ← جَاءَ رَجُلٌ وَنَحْنُ فِي الصَّفِّ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ فَدَخَلَ فِي الصَّفِّ، ← عَبْدِ اللہِ بْنِ اَبِیْ اَوْفٰی
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter in what prayer opens] · Hadith 2614
