مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَنْهَى عَنْهُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الضَّحِكِ وَالِالْتِفَاتِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 2434
2434 - «وَعَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي وَإِذَا رَجُلٌ مِنْ خَلَفِي يَقُولُ: " خَفِّفْ فَإِنَّ لَنَا إِلَيْكَ حَاجَةً "، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَمَعْنُ بْنُ عِيسَى وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: هُوَ مِثْلُ أَخِيهِ.
حضرت خوات بن خبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نماز ادا کر رہا تھا میرے پیچھے سے کسی صاحب نے کہا: مختصر نماز ادا کرنا، کیونکہ ہمیں تم سے ایک کام ہے میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم تھے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زید بن اسلم ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابو حاتم اور معین بن عیسیٰ نے اسے "ثقہ" قرار دیا ہے ابو داؤد کہتے ہیں: یہ اپنے بھائی کی مانند ہے۔
خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter What is forbidden in prayer from laughter, gestures, and other things] · Hadith 2434
