مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي] · حديث 2302
2302 - «وَعَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: أَرْسَلَنِي أَبُو جُهَيْمٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَسْأَلُهُ عَنِ الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ، كَانَ لَأَنْ يَقُومَ أَرْبَعِينَ خَرِيفًا خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ: " خَرِيفًا ".
بسر بن سعید بیان کرتے ہیں: ابو جہیم نے مجھے حضرت زید بن خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بھیجا تا کہ میں ان سے نمازی کے آگے سے گزرنے والے شخص کے بارے میں دریافت کروں تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: "اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والے کو پتہ چل جائے کہ اس کو کتنا گناہ ہو گا، تو وہ چالیس سال تک کھڑا رہے یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ اس(نمازی) کے آگے سے گزرے"۔
رَسُولِ اللَّهِ ← الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي ← أَرْسَلَنِي أَبُو جُهَيْمٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَسْأَلُهُ ← بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › A door in which passes between the hands of the worshiper] · Hadith 2302
