مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي] · حديث 2278
2278 - وَعَنْ سَعْدٍ الْقَرَظِ «أَنَّ النَّجَاشِيَّ بَعَثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثِ عَنَزَاتٍ فَأَمْسَكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاحِدَةً لِنَفْسِهِ وَأَعْطَى عَلِيًّا وَاحِدَةً وَعُمَرَ وَاحِدَةً، وَكَانَ بِلَالٌ يَمْشِي بِهَا بَيْنَ يَدَيْهِ [فَيَرْكُزُهَا فِي يَدَيْهِ] فِي الْعِيدَيْنِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
حضرت سعد القرظ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نجاشی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین نیزے بھجوائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک پنے لئے رکھ لیا اور ایک حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دے دیا اور ایک حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ اس نیزے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے چلتے تھے ، اور عیدین کے موقع پر اسے سامنے گاڑ دیتے تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے تھے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door of the prayer cap] · Hadith 2278
