مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الصَّلَاةِ بِالنَّعْلَيْنِ] · حديث 2242
2242 - وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ الْعَدَوِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ الْأَعْرَابِيَّ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ بَقَرٍ فَتَفَلَ عَنْ يَسَارِهِ ثُمَّ حَكَّ حَيْثُ تَفَلَ بِنَعْلِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حمید بن ہلال عدوی بیان کرتے ہیں : مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے ، جس نے ایک دیہاتی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے آپ نے گائے کی کھال کے جوتے پہنے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بائیں طرف تھوک دیا اور پھر جس جگہ پر آپ نے تھوکا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جوتے سے اسے مل دیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال " ثقہ " ہیں۔
«رَأَيْتُ النَّبِيَّ وَهُوَ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ بَقَرٍ فَتَفَلَ ← الأَعْرَابِيَّ ← مَنْ ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ الْعَدَوِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door of the sandals prayer] · Hadith 2242
