مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ] · حديث 2170
2170 - وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَوْ أَنَّ رَجُلًا دَعَا النَّاسَ إِلَى عِرْقٍ أَوْ مِرْمَاتَيْنِ لَأَجَابُوهُ، وَهُمْ يُدْعَوْنَ إِلَى هَذِهِ الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ فَلَا يَأْتُونَهَا، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ رَجُلًا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ أَنْصَرِفَ إِلَى قَوْمٍ سَمِعُوا النِّدَاءَ فَلَمْ يُجِيبُوا فَأُضْرِمَهَا عَلَيْهِمْ نَارًا، إِنَّهُ لَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا إِلَّا مُنَافِقٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " اگر کوئی شخص لوگوں کو ایک ہڈی یا دو پایوں کی طرف دعوت دے تو یہ وہاں چلے جائیں گے اور ان لوگوں کو نماز باجماعت کی طرف بلایا جاتا ہے ، تو یہ اس میں شریک نہیں ہوتے ہیں میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں کسی شخص کو یہ ہدایت کروں کہ وہ لوگوں کو باجماعت نماز پڑھائے اور پھر میں ان لوگوں کی طرف چلا جاؤں جنہوں نے اذان سنی تھی اور پھر جواب نہیں دیا اور ان کو آگ لگا دوں باجماعت نماز سے کوئی منافق ہی پیچھے رہ سکتا ہے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter of Stressing the Leaving the Congregation] · Hadith 2170
