مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ وَالصُّبْحِ فِي جَمَاعَةٍ] · حديث 2158
2158 - وَعَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ الْأَزْهَرِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: تَزَوَّجَ الْحَارِثُ بْنُ حَسَّانَ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، وَكَانَ الرَّجُلُ إِذْ ذَاكَ إِذَا تَزَوَّجَ تَخَدَّرَ أَيَّامًا فَلَا يَخْرُجُ لِصَلَاةِ الْغَدَاةِ فَقِيلَ لَهُ: أَتَخْرُجُ؟! وَإِنَّمَا بَنَيْتَ بِأَهْلِكَ فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ؟ قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّ امْرَأَةً تَمْنَعُنِي مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ فِي جَمْعٍ لَامْرَأَةُ سُوءٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عنبسہ بن ازہر ، سماک کا بیان نقل کرتے ہیں : حضرت حارث بن حسان رضی اللہ عنہ نے شادی کی انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا تب یہ معمول تھا کہ جب کوئی شخص شادی کرتا تھا تو وہ کچھ دن صبح کی نماز باجماعت ادا کرنے کے لئے نہیں آیا کرتا تھا ان سے دریافت کیا گیا ، کیا آپ ( باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے ) جائیں گے جب کہ گزشتہ رات آپ نے اپنی اہلیہ کی رخصتی کروائی ہے ، تو انہوں نے فرمایا : اللہ کی قسم ! جو عورت مجھے صبح کی نماز باجماعت ادا کرنے سے روکے گی وہ تو بری عورت ہو گی۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے۔
سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← عَنْبَسَةُ بْنُ الْأَزْهَرِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter in the Last Supper and the Morning in a Congregation] · Hadith 2158
