مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ] · حديث 2122
2122 - وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي الْمَكَارِهِ وَإِعْمَالُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ يَغْسِلُ الْخَطَايَا غَسْلًا». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَزَادَ الْبَزَّارُ فِي أَوَّلِهِ: " «أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا» "، وَزَادَ فِي أَحَدِ طَرِيقَيْهِ رَجُلًا وَهُوَ أَبُو الْعَيَّاسِ غَيْرُ مُسَمًّى وَقَالَ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ، قُلْتُ: أَبُو الْعَيَّاسِ بِالْيَاءِ الْمُثَنَّاةِ آخِرَ الْحُرُوفِ وَالسِّينِ الْمُهْمَلَةِ.
حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " طبیعت کو نا گوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا زیاد قدم اٹھا کر مساجد کی طرف جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا گناہوں کو دھو دیتے ہیں :" یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں امام بزار نے اس کے آغاذ میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : " کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کر دیتا ہے ؟ "انہوں نے اس کی دو اسناد میں ایک شخص کا ذکر اضافی کیا ہے ، اور وہ ابو العباس ہے وہ فرماتے ہیں : یہ مجہول ہے میں یہ کہتا ہوں : یہ لفظ ابو العباس ہے، جس میں ( ی) ہے اور " س" ہے۔
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter: Waiting for Prayer] · Hadith 2122
