مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ] · حديث 2086
2086 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «بَشِّرِ الْمُدْلِجِينَ إِلَى الْمَسَاجِدِ فِي الظُّلَمِ بِمَنَابِرَ مِنْ نُورٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَفْزَعُ النَّاسُ وَلَا يَفْزَعُونَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَلَمَةُ الْعَبْسِيُّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " تاریکیوں میں مساجد کی طرف جانے والوں کو قیامت کے دن نور کے منبر نصیب ہونے کی خوشخبری دے دو جب لوگ خوف زدہ ہوں گے ، تو یہ لوگ خوف زدہ نہیں ہوں گے "۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : سلمہ عبسی نے اپنے اہل خانہ میں سے ایک شخص کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، اور میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door to the mosques] · Hadith 2086
