مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ لُزُومِ الْمَسَاجِدِ] · حديث 2026
2026 - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «الْمَسْجِدُ بَيْتُ كُلِّ تَقِيٍّ وَتَكَفَّلَ اللَّهُ لِمَنْ كَانَ الْمَسْجِدُ بَيْتَهُ بِالرَّوْحِ وَالرَّحْمَةِ وَالْجَوَازِ عَلَى الصِّرَاطِ إِلَى رِضْوَانِ اللَّهِ إِلَى الْجَنَّةِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، قُلْتُ: وَرِجَالُ الْبَزَّارِ كُلُّهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : "مسجد ہر پرہیز گار شخص کا گھر ہے ، اور اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے لئے راحت ، رحمت پر صراط سے گزر کر اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور جنت کی طرف جانے کا ذمہ لیا ہے ، جس شخص کا گھر مسجد ہو" ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اسے امام بزار نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں : اس کی سند حسن ہے ، میں یہ کہتا ہوں : امام بزار کے تمام رجال " صحیح " کے رجال ہیں ۔
أَبِي الدَّرْدَاءِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter of Exercise for Mosques] · Hadith 2026
