مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ] · حديث 1954
1954 - «وَعَنْ سَيَّارِ بْنِ الْمَعْرُورِ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنَى هَذَا الْمَسْجِدَ وَنَحْنُ مَعَهُ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ فَإِذَا اشْتَدَّ الزِّحَامُ فَلْيَسْجُدْ أَحَدُكُمْ عَلَى ظَهْرِ أَخِيهِ، وَرَأَى قَوْمًا يُصَلُّونَ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ: صَلُّوا فِي الْمَسْجِدِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَسَيَّارٌ مَجْهُولٌ وَقِيلَ فِيهِ: مَغْرُورٌ بِالْمُعْجَمَةِ وَالْمُهْمَلَةِ.
سیار بن معرور بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ مسجد تعمیر کر رہے تھے ہم لوگ یعنی مہاجر ین اور انصار آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے جب ہجوم زیادہ ہو، تو کوئی شخص اپنے بھائی کی پشت پر سجد کر لے آپ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ راستے میں نماز ادا کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ مسجد میں نماز ادا کرو" یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے سیار نامی مجہول ہے، اس کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ اس کا ( یعنی اس کے باپ کا ) نام مغرور ہے ، جو غبن کے ساتھ ہے۔
عُمَرَ يَخْطُبُ وَهُوَ ← «وَعَنْ سَيَّارِ بْنِ الْمَعْرُورِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door of building the mosques] · Hadith 1954
