مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْأَذَانِ فِي السَّفَرِ] · حديث 1894
1894 - وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ فَسَمِعَ قَائِلًا يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " دَعْوَةُ الْحَقِّ "، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " كَلِمَةُ الْإِخْلَاصِ "، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " خَرَجَ صَاحِبُهَا مِنَ النَّارِ "، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " تَجِدُونَ هَذَا صَاحِبَ مِعْزًى أَوْ صَاحِبَ كِلَابٍ يَتَصَيَّدُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حِبَّانَ ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا خَالَفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر کر رہے تھے آپ نے کسی شخص کو اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے ہوئے سنا ( یعنی ازان دیتے ہوئے سنا ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ حق کی دعوت ہے ، اس نے کہا : ، اشھد ان لا الہ الا اللہ ،"نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ اخلاص کا کلمہ ہے ، اس نے پڑھا ، اشھد ان محمد ارسول اللہ ،" تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اس شخص کو پاؤ گے یہ الگ تھلگ رہ رہا ہو گا یا یہ کتوں والا شخص ہوگا، جو شکار کر رہا ہوگا"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن حبان ہے ، جسے امام ابو زرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے ۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب " الثقات " میں کیا ہے ، اور یہ بات بیان کی ہے کہ یہ بعض اوقات دوسروں کے برخلاف روایت نقل کرتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال " ثقہ " ہیں ۔
النَّبِيُّ خَرَجَ صَاحِبُهَا مِنَ النَّارِ ثُمَّ ← اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللہِ ← النَّبِيُّ «كَلِمَةُ الْإِخْلَاصِ» ← أشهد أَن لَا إِلَه إِلَّا الله ← النَّبِيُّ «دَعْوَةُ الْحَقِّ» ← اللہُ أَکْبَرُ اللہُ أَکْبَرُ ← قَائِلًا ← «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ فِي مَسِيرٍ ← أَبِي جُحَيْفَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on the ears of travel] · Hadith 1894
