مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ فَضْلِ الْأَذَانِ] · حديث 1846
1846 - وعنهُ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «ثَلَاثَةٌ لَا يَهُولُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ، وَلَا يَنَالُهُمُ الْحِسَابُ، هُمْ عَلَى كَثِيبٍ مِنْ مِسْكٍ حَتَّى يُفْرَغَ مِنْ حِسَابِ الْخَلَائِقِ: رَجُلٌ قَرَأَ الْقُرْآنَ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ وَأَمَّ بِهِ قَوْمًا وَهُمْ رَاضُونَ بِهِ، وَدَاعٍ يَدْعُو إِلَى الصَّلَوَاتِ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ، وَعَبْدٌ أَحْسَنَ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ وَفِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ» ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " تین قسم کے لوگوں کو بڑی گھبراہٹ پریشانی کا شکار نہیں کرے گی انہیں حساب کا سامنا نہیں کرنا ہوگا، اور جب تک مخلوق کا حساب ختم نہیں ہوتا اس وقت تک وہ لوگ مشک کے بنے ہوئے ٹیلوں پر موجود رہیں گے ، وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے قرآن پڑھا ہو اور اس کے حوالے سے لوگوں کی امامت کرتا ہو اور وہ لوگ اس سے راضی ہوں وہ بلانے والا شخص جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے نمازوں کی طرف بلاتا ہے ( یعنی اذان دیتا ہے ) وہ غلام جو اپنے اور اپنے پروردگار کے معاملات اور اپنے اور اپنے آقا کے معاملات کو احسن طریقے سے سر انجام دیتا ہے " ۔ یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں بھی نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن عبدالعزیز مقری ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب " الثقات " میں کیا ہے ۔
وَعَنْهُ أَيْضًا
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on the merit of the ears] · Hadith 1846
