مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي النَّوْمِ قَبْلَهَا وَالْحَدِيثِ بَعْدَهَا] · حديث 1762
1762 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «لَا سَمَرَ بَعْدَ الصَّلَاةِ - يَعْنِي عِشَاءَ الْآخِرَةِ - إِلَّا لِأَحَدِ رَجُلَيْنِ: مُصَلٍّ أَوْ مُسَافِرٍ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ; فَأَمَّا أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى فَقَالَا: عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ. وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ، وَعِنْدَ أَحْمَدَ فِي رِوَايَةٍ عَنْ خَيْثَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، بِإِسْقَاطِ الرَّجُلِ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " نماز کے بعد بات چیت نہیں ہوگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد عشاء کی نماز تھی، البتہ دو میں سے ایک قسم کے فرد کا معاملہ مختلف ہے، نماز ادا کرنے والا شخص یا مسافر شخص " یہ روایت امام احمد اور امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کیا ہے ، جہاں تک امام احمد اور امام ابو یعلیٰ کا تعلق ہے، تو ان دونوں نے یہ کہا ہے، یہ خیثمہ کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جب کہ امام طبرانی یہ کہتے ہیں : یہ خیثمہ کے حوالے سے زیاد بن حدیر کے حوالے سے منقول ہے۔ اور ان تمام روایات کے رجال " ثقہ " ہیں امام احمد نے ایک روایت میں یہ کہا ہے ، کہ یہ خیثمہ کے حوالے سے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے یعنی اس میں درمیان کے شخص کا ذکر نہیں کیا گیا ۔
عبد الله -يعني ابن مسعود-
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter in sleeping before and after it] · Hadith 1762
