مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي سُنَّةِ الْجُمُعَةِ] · حديث 3190
3190 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْكَعُ قَبْلَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا وَبَعْدَهَا أَرْبَعًا لَا يَفْصِلُ بَيْنَهُنَّ» قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارِ الْأَرْبَعِ بَعْدَهَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَعَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَكِلَاهُمَا فِيهِ كَلَامٌ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ سے پہلے چار رکعات ادا کرتے تھے ' اور اس کے بعد چار رکعات ادا کرتے تھے ' آپ ان کے درمیان (سلام پھیر کر) فصل نہیں کرتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے' اوراس میں صرف بعد والی چار رکعات کا ذکر ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر مں نقل کی ہے' اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ اور ایک راوی عطیہ عوفی ہیں' اور ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on the Sunnah of Friday] · Hadith 3190
