مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْإِنْصَاتِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ] · حديث 3130
3130 - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي ذَرٍّ قَالَا: «قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ»، قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي الدَّرْدَاءِ الَّذِي قَبْلَ هَذَا تَقَدَّمَ أَنَّ الْإِمَامَ أَحْمَدَ رَوَاهُ هُوَ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَلَكِنَّ الطَّبَرَانِيَّ رَوَى هَذَا عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَذَكَرَ بَعْدَهُ إِسْنَادًا إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي ذَرٍّ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَإِسْنَادُهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ أَحَادِيثُ فِي حُقُوقِ الْجُمُعَةِ وَالتَّبْكِيرِ فِيهَا وَالْإِنْصَاتِ لَهَا.
حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابو ذرغفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منبر پرجمعہ کے دن تلاوت کی راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے منقول وہ حدیث جو اس سے پہلے گزر چکی ہے ' جسے امام احمد نے روایت کیا ہے ' اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے ' لیکن امام طبرانی نے اسے حضرت ابو درداء کے حوالے سے نقل کیا ہے ' اور اس کے بعد حضرت ابو درداء اور حضرت ابو ذر غفاری تک سند ذکر کی ہے' اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ' اور ان دونوں روایات کی اسناد کے رجال" صحیح" کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کے حقوق سے متعلق باب میں ایسی احادیث گزر چکی ہیں جو جمعہ کے لئے جلدی جانےاور خاموش رہنے کے بارے میں ہیں۔
الْحَدِيثَ. قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي الدَّرْدَاءِ الَّذِي قَبْلَ هَذَا تَقَدَّمَ ← «قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ»، ← أبي الدرداء وأبي ذر
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door of listening and the imam delivering a speech] · Hadith 3130
